بزنستازہ ترینرجحان
Trending

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات کی تاریکی میں دھماکے دار اضافہ

Spread the love

کراچی: وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے ثمرات نظر آنے لگے قوم سے خطاب کے 48 کھنٹے کے اندر اندر وفاقی حکومت نے عوام کو دو سرپرائز ریلیف دے دیئے۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں اضافے کے اشارے پر فوری عمل کرتے ہوئے بغیر کسی اطلاع کے رات کی تاریکی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا دھماکے دار اضافہ کردیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا 70 سالہ ریکارڈ ایک بار پھر موجودہ حکومت نے توڑ دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ جمعہ کی شب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کردیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے وزیر اعظم کے خطاب کے فوری بعد چینی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ مہنگائی سے ثابت ہوگیا ہے کے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پلان نہیں ایسے ہی اقدامات کے باعث معیشت کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button