بزنستازہ ترین

فریز لینڈ کیمپینیا اینگرو پاکستان کا اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ سے اشتراک

شیئر کریں

کراچی: ڈیری کے شعبے میں 150 سال سے زائد مہارت کی حامل معروف ڈیری کمپنی فریز لینڈ کیمپینیا اینگرو پاکستان(ایف سی ای پی ایل) عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول اور ذمہ دار کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی معاہدے کا حصہ بن گئی ہے۔

یو این گلوبل کمپیکٹ دنیا کا سب سے بڑا پائیدار (Sustainable) کارپوریٹ اقدام ہے، جس میں 160 سے زائد ممالک کی 9500 سے زائد کمپنیاں، 3000 غیر کاروباری افراد اور 60 سے زائد مقامی نیٹ ورک شامل ہیں۔ یہ پائیدار کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے درست حکمت عملی اور مدد فراہم کرتا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر ایف سی ای پی ایل علی احمد خان نے کہا "ہماری کارپوریٹ اقدار مکمل طور پر اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ (یو این جی سی) اصولوں کے عین مطابق ہیں۔

اس شراکت داری کو باضابطہ بنانے سے ہم نہ صرف اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں بلکہ پاکستانی صنعتوں اور دیگر کاروباروں کے لیے بھی ایک مثال بنیں گے۔”

یو این جی سی نیٹ ورک پاکستان کے صدر مجید عزیز نے اپنے خطاب میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشش کرنے والے پاکستانی کاروباری اداروں کے مثبت اقدامات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا "خوش قسمتی سے ، زیادہ سے زیادہ پاکستانی کارپوریشنز اب اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔ خاص طور پر نجی شعبہ ایس ڈی جی اہداف کوحاصل کے لیے بہترین کارکردگی پیش کررہا ہے۔”

جی ایم کارپوریٹ کمیونی کیشنزایف سی ای پی ایل ثانیہ ستار نے کہا کہ "پائیداری اور سالمیت ہمارے کاروبار کی بنیاد ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ابھرتی ہوئی لہر تمام جہازوں کو بلند کردیتی ہے۔

جس ماحول اور کمیونیٹیز میں ہم کام کرتے ہیں ان کے ساتھ قریبی تعلق اور ہم آہنگی اہم اثاثہ ہے جو ہمیں پاکستان کو ترقی دینے کے مشن میں بااختیار بناتا ہے۔

یو این جی سی نیٹ ورک پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فصیح الکریم صدیقی نے ایف سی ای پی ایل کے یو این جی سی پلیٹ فارم میں شمولیت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا "پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایس ڈی جی کے ساتھ اپنی کارپوریٹ حکمت عملیوں کو جوڑنا کمپنی کا بڑا قدم ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ایف سی ای پی ایل، یو این جی سی کے دس اصولوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ساتھ ہی اس عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے روزمرہ کے کاروباری معاملات کو اُس بلند سطح پر لے جائے گی جو دیگر پاکستانی کمپنیوں کے لیے ایک بہترین مثال ہوگی۔

ایف سی ای پی ایل کا یو این جی سی چارٹر پر دستخط کرنے کا مقصد اپنے اسٹریٹجک پائیداری اقدامات اور پروگراموں کو یو این جی سی کے دس اصولوں اور ایس ڈی جی کے مطابق مزید مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button