اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جسے 2025 میں ہی مکمل کیا جائے گا۔
وزیر مواصلات صدارت ایک خصوصی اجلاس
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال کراچی سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر موصلات نے ہدایت دی کہ کراچی سے سکھر تک موٹروے کے منصوبے کی شروعات کی جائیں اور سندھ حکومت کو بھی اس اہم پروجیکٹ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ موٹروے کراچی پورٹ سے شروع ہوگی اور اسے سکھر موٹروے سے ملا دیا جائے گا۔
جس کے نتیجے میں کراچی سے سکھر تک ایک مربوط موٹروے نیٹ ورک قائم ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جا سکتا ہے۔
اگر اس ممکنہ شراکت داری کی صورت میں رکاوٹ پیش آئی تو حکومت خود اس موٹروے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ آنے والے 25 سال میں یہ موٹروے حکومت کے لیے 3000 ارب روپے کا منافع فراہم کرے گی۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔