تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

پی ٹی اے اور میٹا کا انسدادِ دہشت گردی پر ڈیجیٹل ورکشاپ میں اشتراک

شیئر کریں

ڈیجیٹل دور میں انسدادِ دہشت گردی:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میٹا کے تعاون سے اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا،

جس کا عنوان تھا ”ڈیجیٹل دور میں انسدادِ دہشت گردی“۔

اس تقریب کا مقصد آن لائن انتہاپسند مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر غور و فکر کرنا تھا۔

اس سیشن میں میٹا کے پالیسی ماہرین
فیس بک
انسٹاگرام
اور واٹس ایپ کے علاوہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

شرکاء کے درمیان گفتگو کے اہم موضوعات میں دہشت گردی سے متعلق مواد کے خلاف میٹا کی تازہ ترین پالیسیاں
ریاستی اداروں
اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری،

اور شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز اور بہتر بنانے کے طریقے شامل تھے۔

ورکشاپ کے اختتام پر ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء نے میٹا کے

پالیسی ماہرین سے براہ راست سوالات کیے۔ پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے

اس موقع پر زور دیا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی پلیٹ فارمز جیسے میٹا کے ساتھ رابطہ

اور شراکت داری ڈیجیٹل ماحول کو انتہاپسندی سے بچانے کے لیے بہت اہم ہے۔

اس کے علاوہ، میٹا کے “خطرناک تنظیمات اور افراد (ڈی او آئی)” پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر

نواب عثمان نے پی ٹی اے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی مشترکہ کوششیں ایک

محفوظ اور انسانی حقوق کا احترام کرنے والا ڈیجیٹل ماحول قائم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

یہ ورکشاپ ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویوں کو فروغ دینے اور

قومی سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پی ٹی اے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button