
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان میں خصوصی چیریٹی میچ کا انعقاد!
ملک بھر میں حالیہ مون سون کے دوران آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک خصوصی چیریٹی میچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیوز کے مطابق، اس میچ میں پاکستان کے معروف کرکٹرز شرکت کریں گے،
جن میں سابق کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان سمیت کئی لیجنڈز شامل ہوں گے۔
اس دوران نوجوان کھلاڑی بھی میدان میں نظر آئیں گے،
اور ان کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی میچ کے
انعقاد کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی اس وقت بونیر میں موجود ہیں تاکہ سیلاب زدگان کی امداد میں حصہ لے سکیں۔
ذرائع کے مطابق، اس چیریٹی میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی
بحالی پر خرچ کی جائے گی، اور میچ میں شامل تمام کھلاڑی کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں لیں گے۔
مزید پڑھیے:
ڈبلیو سی ایل میں بھارت- پاکستان میچ بھارتی کھلاڑیوں کے انکار کے بعد منسوخ
بھارت کا پاکستان کیساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات ختم!
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی
بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے، رپورٹ