تازہ ترینرجحانصحت

پاکستان کے 10 ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

شیئر کریں

پولیو وائرس کے خطرناک ٹائپ 1 کی تصدیق!

پاکستان کے چار اضلاع میں 10 ماحولیاتی نمونوں سے تشویشناک خبر:

پاکستان کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے 10 ماحولیاتی نمونوں میں سب سے زیادہ خطرناک قسم،
ٹائپ 1 پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیچرل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرینس لیبارٹری نے
دیامر
جنوبی وزیرستان
لاہور
اور راولپنڈی سے 15 نمونے حاصل کیے تھے جن میں سے 10 میں یہ وائرس پایا گیا،

جو کہ سب سے زیادہ تشویش کا سبب ہے۔
دریں اثنا، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل

ایمرجنسی آپریشن سینٹر) کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جاری مہم یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اس دوران تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو، جن کی عمر 5 سال سے کم ہے، پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یہ مہم ملک کے 99 اضلاع میں شروع کی جائے گی۔
این ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ

اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں

تاکہ مستقبل میں اس خطرناک مرض سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے:

نظر کی کمزوری سے بچانے کے لیے نئے آئی ڈراپس کی منظوری

سانس کی بیماریاں بریسٹ کینسر کو دوبارہ متحرک کر سکتی ہیں، تحقیق

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button