
سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا!
یومِ ولادت رسول ﷺ 4 ستمبر کو منایا جائے گا:
سعودی عرب میں ربیع الاول کا مہینہ شروع ہونے کی خبر ہے۔ سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ربیع الاول کا چاند دیکھ لیا گیا ہے،
جس کے بعد ملک میں یکم ربیع الاول 24 اگست 2025 بروز اتوار ہوگی۔
اسی حوالے سے حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ نے ایک تصویر کے ساتھ بتایا کہ چاند نظر آنے پر
مکہ کے کلاک ٹاور کو روشن کیا گیا تاکہ ربیع الاول کا آغاز اعلان کیا جا سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق، سعودی عرب میں 12 ربیع الاول 4 ستمبر 2025 کو منایا جائے گا،
جو حضرت محمدﷺ کی یومِ ولادت ہے۔ اس خبر کو سعودی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب عمان کے حکام نے بھی یہ اطلاع دی ہے کہ عمان میں بھی ربیع الاول کا چاند آج 23 اگست
کو نظر آ گیا ہے، جس کے بعد ملک میں کل اتوار 1 ربیع الاول ہوگا۔
علاوہ ازیں، کویت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 4 ستمبر بروز جمعرات کو
یومِ ولادت رسولﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیے:
سپارکو کی پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ کی تصدیق