تازہ ترینرجحانکھیل

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

شیئر کریں

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کی، سیریز میں برتری!

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 5 وکٹوں سے جیت کر اہم برتری حاصل کر لی ہے۔

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز بنائے،

جس کے جواب میں پاکستان نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایون لوئس نے 60، کپتان شائے ہوپ نے 55، اور روسٹن چیز نے 53 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ رتھرفورڈ 10 اور گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

جبکہ شیمار جوزف اور شیفرڈ بالترتیب 8 اور 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی

نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3، اور دیگر بولرز نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اعتماد سے بیٹنگ کی اور 49ویں اوور میں 281 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے

نقصان پر حاصل کیا۔ حسن نواز نے اپنی ڈیبیو اننگز میں 63 رنز بنائے،

جبکہ حسین طلعت نے ناٹ آؤٹ 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ سے قبل ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ

نے حسن نواز کو ون ڈے ڈیبیو کیپ دی، جس پر کھلاڑیوں اور اسٹاف نے مبارکباد دی۔

پاکستانی ٹیم میں
عبداللہ شفیق
صائم ایوب
بابر اعظم
رضوان
سلمان آغا
حسن نواز
حسین طلعت
فہیم اشرف
شاہین آفریدی
نسیم شاہ
اور سفیان مقیم شامل تھے۔

اب سیریز میں پاکستان ایک صفر سے آگے ہے اور اگلے میچ جیت کر سیریز پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button