کراچی: بینک آف پنجاب پرسنل فنانشل مینجمنٹ (پی ایف ایم) کے لیے مقامی فن ٹیک حساب کتاب سلوشن کو اپنی ڈیجیٹل بینکنگ سروسز میں شامل کرے گا۔
یہ اشتراک Temenos کے ایوارڈ یافتہ علاقائی شراکت دار فن ٹیک کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ بینک آف پنجاب نے سرکردہ ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم Temenos کو ملک بھر میں موجود اپنے تمام چینلز کے لیے حاصل کیا ہے۔
اس اشتراک کے تحت حساب کتاب پرسنل فنانشل مینجمنٹ (پی ایف ایم) سلوشن کا لائسنس فراہم کرے گا جبکہ این ڈی سی ٹیک سلوشن کو مربوط کر کے مستقبل کے موبائل و انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔
ایک بار شمولیت کے بعد یہ ایپ صارفین کو اُن کی مالی سرگرمیوں کا 360 ڈگری منظرنامہ دیکھنے، اخراجات کی نشاندہی اور اُس کا ریکارڈ رکھنے، بجٹ پلان بنانے، بچت اہداف حاصل کرنے، ذاتی نوعیت کی معلومات اور دیگر بے شمار سہولتیں فراہم کرے گی۔
پی ایف ایم کے استعمال سے صارفین اپنے لیے دستیاب اضافی تجزیات کی بنیاد پر درست مالیاتی فیصلے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ حساب کتاب صارف ایپ کو 160 سے زائد ممالک کے 12 ملین سے زائد صارفین اپنی ٹرائزیکشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے حساب کتاب کے سربراہ یاسر الیاس نے کہا کہ حساب کتاب کا پرسنل فنانشل مینجمنٹ ٹول بینک آف پنجاب کے صارفین کو اُن کے مالی ڈیٹا کی معلومات ایک بڑی تصویر کی شکل میں پیش کرے گا۔
جس کے ذریعے صارفین اپنے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ بنا سکتے ہیں، بچت کر کے اپنے خوابوں کی تعبیر پاسکتے ہیں، ہر ذمرے میں کیے گئے اخراجات پر نظر رکھنے کے ساتھ اپنے اخراجات کی مکمل تفصیل اور کیش فلو کے بارے میں معلومات وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔
این ڈی سی ٹیک کے سیلز ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوید کریم نے کہا کہ این ڈی سی ٹیک بینکوں کی مستقبل کی ضروریات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جو انہیں ڈیجیٹل بینک بننے میں مدد فراہم کرے گا۔
حساب کتاب کے پرسنل فنانشل مینجمنٹ ٹول اور این ڈی سی ٹیک کی کثیر الجہتی مہارت کی مدد سے بینک آف پنجاب اپنے موبائل صارفین کو ان کے مالیاتی معلومات کے حوالے صحیح تصویر پیش کرے گا، جس کی وجہ سے وہ اپنے مالی معاملات کے حوالے سے درست فیصلے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ہم اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو ایک زبردست ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔