تازہ ترینرجحانکھیل

وزیراعظم نے پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی

شیئر کریں

پاکستان میں ہاکی کا مستقبل!

وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی کا قیام:

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے رانا ثنا اللہ کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے،

جو کمیٹی پاکستان ہاکی ٹیم کی لیگ میں شرکت کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔

اس کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں سیکریٹری آئی پی سی،

سیکریٹری خزانہ کے علاوہ ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت

کی دعوت دی تھی۔ پی ایچ ایف نے اس کے لیے 35 کروڑ روپے کی گرانٹ کی درخواست کی ہے،

جس میں ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الاؤنسز اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ اس اہم ایونٹ کے انعقاد سے

ملک میں ہاکی کی ترقی ممکن ہوگی اور ہاکی کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق،

ہاکی کو گراس روٹ سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ یہ کھیل مزید مقبول ہو۔

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button