انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت

شیئر کریں

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی حالیہ ملاقات سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں:

اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں پہلی قطار میں دیکھا گیا،

جس نے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جنم دیے ہیں۔ اس موقع پر ہانیہ عامر کی اپنی سابقہ محبت اور

اداکارہ و ماڈل میرب علی کے سابق منگیتر عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی نے خاص توجہ حاصل کی۔

اسی دوران،

میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری

بھی وائرل ہوگئی، جس کو ہانیہ اور عاصم کے درمیان بڑھتی قربتوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

رامس علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا، "وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے،”

جسے سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں لے رہے ہیں۔ بعض نے اسے ایک عمومی تبصرہ قرار دیا،

جبکہ دیگر نے اسے میرب علی کی حالیہ زندگی اور منگنی کے خاتمے سے منسلک قیاس آرائیوں سے جوڑ دیا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا تعلق ماضی میں خبروں کا موضوع رہا ہے،

لیکن 2020 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔ بعد ازاں،

عاصم اظہر کی منگنی میرب علی سے ہوئی، جو حال ہی میں ختم ہو گئی ہے۔

ان حالیہ واقعات کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہانیہ اور عاصم کے درمیان ممکنہ قربتوں کے بارے میں گفتگو جاری ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button