ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی منگنی کی تصدیق، تصویر وائرل

مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی منگنی کا اعلان:
مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے باقاعدہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔
دونوں پچھلے دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔
منگنی کا اعلان ایک رومانوی تصویر کے ذریعے کیا گیا،
جس میں کیلسی کو ایک خوبصورت باغ میں گھٹنے ٹیک کر پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، کیلسی نے تقریباً دو ہفتے پہلے خفیہ طور پر ٹیلر کو شادی کے لیے
پیش کش کی تھی، جس کے بعد یہ تصاویر منظرعام پر آئیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا:
"آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔”
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیے:
کراچی میں شہری سیلاب، شوبز شخصیات کا حکومتی غفلت پر سخت ردعمل
لاہور میں ٹرانس جینڈرز کی نامناسب پارٹی منعقد ہوئی، ماریہ بی کا دعویٰ
گوہر رشید کی والدہ نے زائد العمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا