تازہ ترینرجحانصحت

فارما انڈسٹری میں خودانحصاری کی جانب اہم قدم، مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

شیئر کریں

پاکستان میں مقامی ادویات کی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات کا آغاز:

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پاکستان میں صحت کے شعبے کی بہتری اور

مقامی ادویات کی تیاری میں خود انحصاری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں مقامی فارما انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کی،

جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر ان کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے

اور صنعت کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ مقامی سطح پر کمپیوٹر کنٹرولڈ فرمنٹرز کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا، اور
بایو کیمیکلز
بایو فارماسیوٹیکلز
اور بایو پروٹینز کی تحقیق و ترقی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں ادویات کی پیداوار کے لیے درکار اشیا کی درآمد پر انحصار کم ہو اور مقامی صنعت کو فروغ ملے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ APIs (Active Pharmaceutical Ingredients) کی

مقامی تیاری شروع کی جائے تاکہ معیاری اور بروقت ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)

براہ راست فارما کمپنیوں سے رابطہ کرے اور عملی مسائل کے حل کے لیے جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔

اس حکمت عملی کا مقصد صحت کے شعبے میں موجود چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور صنعت کو فعال

بنا کر عوام کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنا ہے تاکہ

ملک میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر اور خود کفیل بنایا جا سکے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button