
کراچی: پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مردان، شمالی وزیرستان، سوات اور باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مظفر آباد اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے جن علاقوں میں محسوس کیے گئے وہاں سے فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا دورانیہ 30 سیکنڈ محسوس کیا گیا جبکہ مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے چین، بھارت، افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔