تازہ ترینرجحانکھیل

سہ ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی

شیئر کریں

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں

پاکستانی ٹیم نے 353 رنز کا ہدف کامیابی کے ساتھ پورا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ماضی کے ریکارڈز کو شکست

اس سے قبل، پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف

349 رنز کا ہدف عبور کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

شراکت داری کا نیا سنگ میل

کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار شراکت نے 260 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا،

جس نے شعیب ملک اور محمد یوسف کے 2009 میں بھارت کے خلاف بنائی گئی

206 رنز کی شراکت داری کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سنچریاں بنانے کا منفرد موقع

پاکستان نے اس میچ میں پہلی بار چوتھے اور پانچویں نمبر کے

بلے بازوں سے ایک ہی اننگز میں سنچریاں بنانے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔

مزید پڑھیے:

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپرت بمراہ ایونٹ سے باہر

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button