
کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان و ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب نے لیاری کا دورہ کیا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں عبدالغنی پنجگوری فٹ بال گراؤنڈ اور والی بال کورٹ کا بھی افتتاح کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ فٹ بال اور والی بال کورٹ لیاری جنرل اسپتال کے سامنے بنایا گیا ہے۔یہ فٹ بال کورٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ زندہ دلان لیاری کھیلوں کی سرگرمیوں کے دل دادہ ہیں۔ سندھ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر کے ہر حصے میں فٹ بال کورٹس کا قیام اور کھیلوں کے میدان کو فعال کیا جائے۔