
رمضان سے قبل بڑا ریلیف: گھی اور تیل کی
قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ٹل گیا
تفصیلی خبر:
ملک بھر میں رمضان المبارک سے پہلے گھی اور تیل کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو زائل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) نے اس صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
گھی اور تیل کی فراہمی معمول پر
ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے بتایا کہ
چیف کلکٹر کسٹم جمیل ناصر اور کلکٹر پورٹ قاسم نیر شفیق سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے درآمدی مسائل حل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب گھی اور کوکنگ آئل کی کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور رمضان میں قیمتیں بھی کنٹرول میں رہیں گی۔
پورٹ پر کلیئرنس کا مسئلہ حل ہونے سے وافر مقدار میں گھی اور خوردنی تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔
ڈیمریج چارجز کا خاتمہ ضروری: مینوفیکچررز کی حکومت سے اپیل
شیخ عمر ریحان نے وزارت میری ٹائم افیئرز اور پورٹ قاسم اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ شپمنٹس پر عائد ڈیمریج چارجز کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔
پورٹ پر جگہ کی کمی کے باعث ممبران کو ڈیمریج جرمانوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ خوردنی تیل کی شپمنٹس پر ڈیمریجز اور
دیگر جرمانے ختم کیے جائیں تاکہ مینوفیکچررز کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
چیئرمین پی وی ایم اے نے یقین دلایا کہ ملک میں خوردنی تیل اور گھی
کی سپلائی بحال ہو گئی ہے اور مستقبل میں قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔