تازہ ترینرجحانسائنس

فرانس: ایلون مسک کی مشکلات میں اضافہ، ایکس کے خلاف تحقیقات شروع

شیئر کریں

ایکس کے مالک ایلون مسک کے خلاف فرانسیسی پراسیکیوٹرز کی نئی تحقیقات شروع:

فرانس میں پراسیکیوٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف نئی تفتیش کا آغاز کیا ہے،

جس میں الزام ہے کہ کمپنی نے اپنے ڈیٹا میں جان بوجھ کر رد و بدل کیا اور فراڈ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

فرانسیسی پراسیکیوٹرز کے مطابق،

یہ تحقیقات جینڈر مری کی ایک شاخ کی جانب سے کی جا رہی ہیں، جہاں دو اہم الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پہلا الزام یہ ہے کہ ایکس کے آٹو میٹڈ ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے منظم انداز میں

ڈیٹا میں تبدیلی کی گئی، اور دوسرا الزام یہ ہے کہ اسی نظام کے ذریعے مجرمانہ طریقے سے ڈیٹا نکالا گیا۔

یہ تفتیش جنوری میں شروع ہوئی، جب پراسیکیوٹر کے سائبر کرائمز یونٹ کو دو افراد کی جانب سے

معلومات فراہم کی گئی، جن میں سے ایک پارلیمنٹ کا رکن ہے اور دوسرا فرانس کے ایک سرکاری ادارے میں

اہم عہدے دار ہے۔ دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مذکورہ افراد نے بیرونی مداخلت کے

مقصد سے ایکس کے الگورتھمز کے استعمال پر الزام عائد کیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ تحقیقات سامنے آئیں ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button