
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ، کاروبار کے آخر میں کمی کا رجحان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز مارکیٹ میں تیزی اور مندی کے درمیان اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،
جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدا میں اضافہ ہوا لیکن آخرکار 550 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ کھلی اور کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کے
دوران 137,747.60 پوائنٹس کی بلند سطح تک جا پہنچا۔
تاہم، دن کے آخری لمحات میں منافع لینے والوں کی جانب سے فروخت کے سبب تمام اضافے مٹ گئے اور
انڈیکس کم سے کم 135,826.40 پوائنٹس تک گر گیا۔
اختتامی مراحل میں کے ایس ای 100 انڈیکس
135,939.87 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 562.66 پوائنٹس یا 0.41 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔
کاروباری دن کے دوران مختلف اہم شعبوں میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی،
جن میں
آٹوموبائل
کمرشل بینک
آئل
اور گیس کی کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں۔
ان شعبوں کے شیئرز، جن کا وزن انڈیکس میں زیادہ ہے، جیسے
اے آر ایل
حبکو
ماری
پی پی ایل
پی او ایل
پی ایس او
ایم سی بی
ایم ای بی ایل
این بی پی
اور یو بی ایل، مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
پیر کے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی،
جہاں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کے اعتماد نے
مارکیٹ کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔ اس روز کے ایس ای 100 انڈیکس
2,203 پوائنٹس (1.64 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 136,502.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔