
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پھر سے تیزی:
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،
جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 440.09 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 136,379.96 پوائنٹس پر بند ہوا، یعنی 0.32 فیصد اضافہ۔
کاروباری روز کی سب سے اہم بات توانائی کے شعبے میں خریداری کا زور رہا،
جس میں
آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)
ریفائنریز
اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
اس شعبے میں
ماری اے آر ایل
ایس ایس جی سی
ایس این جی پی ایل
حبکو اور ڈبلیو اے ایف آئی کو مثبت زون میں دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، جہاں منافع لینے کے دباؤ کے سبب
مارکیٹ کئی روزہ تیزی کے بعد منفی زون میں بند ہوئی۔ اس روز کے ایس ای 100 انڈیکس 562.67
پوائنٹس یا 0.41 فیصد کی کمی کے ساتھ 135,940 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیے:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ: آخری میں 100 انڈیکس کی تیزی مندی میں بدل گئی
مذاکرات میں پیش رفت، تاجروں نے ہڑتال ملتوی کرنے پر اتفاق کرلیا، وزارتِ خزانہ