پاکستانتازہ ترین

اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے کے واقعہ پر کے الیکٹرک میدان میں آگیا

Spread the love

کراچی: کے الیکٹرک نے 14 ستمبر کی شام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14-C میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تین چھوٹے بچے گھر کی چھت پر لوہے کی قریباً 5 سے 7 فٹ لمبی راڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ کھیل کے دوران لوہے کی راڈ گھر کی باؤنڈی سے باہر نکلی اور کے الیکٹرک کے ہائی ٹینشن نیٹ ورک کے ساتھ لگنے پر بجلی کا جھٹکا لگا۔

لوہے کی راڈ کے استعمال کے ساتھ گھر کے اوپری حصے کی غیر قانونی توسیع بھی حادثے کا سبب معلوم ہوتی ہے، جس نے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر اور گھر کے درمیان فاصلے کو کم کردیا تھا۔

علاقائی ٹیموں کی جانب سے کسی تار کے ٹوٹنے یا کے ای کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن برقی تاروں کو براہ راست یا کسی آلے سے چھونا انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور یوٹیلٹی نے اوور ہیڈ اور زیر زمین ترسیل و تقسیم کے نظام کی منصوبہ بندی اور تنصیب متعلقہ حکام کی منظوری سے کی جاتی ہے۔

البتہ کے الیکٹرک کے نیٹورک کے قریب یا ارد گرد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات محفوظ فاصلے کو نظرانداز کر کے خطرناک صورتحال پیدا کرتی ہیں۔

کے الیکٹرک صارفین کو حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرونک و سوشل میڈیا سمیت تمام مواصلاتی پلیٹ فارم استعمال کرتی ہے تاکہ شہری ان اقدامات کو اپنائیں اور محفوظ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button