اسلام آباد: ٹیلی نار پاکستان نےٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان
جو کہ پاکستان کے ٹریول اور ٹور آپریٹرز کی واحد نمائندہ ایسوسی ایشن ہے MOU پر دستخط کیے ہیں۔
ً
اسٹریٹیجک تعاون
اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹس اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی
جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیںگے جس سے
بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیلی نار کی رومنگ سروسز کا
استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی تجربے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اس شراکت داری کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لیے خصوصی پیکجز پیش کیے جا رہے ہیں۔
کم قیمت رومنگ پیکجز کے ساتھ ٹریول سم کو ایسا ڈیزائن کیا گیا
ںہے جو سفر کو آسان اور رابطے کو مسلسل برقرار رکھے۔
خاص طور پر عمرہ اور دیگر ممالک جیسے مشرق بعید، مشرق وسطیٰ،
امریکہ، اور یورپ کے مسافروں کے لیے خصوصی بنڈلز بنائے گئے ہیں۔
چیئرمین، TAAP
TAAP کے چیئرمین، نعیم شریف نے کہا،
’’ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ یہ تعاون TAAPکے لیے ایک نیا باب ہے۔
ہمارا مقصد اپنے کلائنٹس کوناصرف اضافی سہولت فراہم کرنا ہے
بلکہ ہمارا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو عالمی معیار کے کنیکٹیویٹی سلوشنز فراہم کرنا بھی م
ہے جو سہولت، بھروسے اور پریشانی سے پاک رابطوں کو یقینی بنائے گا۔
ممزید برآں یہ شراکت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسافر آسانی کے ساتھ جڑے رہیں۔
ٹیلی نار پاکستان کے سینئر نائب صدر برائے سیلز اور کسٹمر کیئر،
وقاص امان اللہ نے کہا،
’ٹیلی نار پاکستان میں ہم جانتے ہیں کہ سفر کے دوران رابطے میں رہنا کتنا ضروری ہے۔
یہ شراکت داری ہمیں ایسے مخصوص مواصلاتی
سلوشنز پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جو ہر
مسافر کے لیے بے مثال سہولت اور تسلسل کو یقینی بناتے ہیں، چاہے وہ کاروباری سفر ہو یا تفریحی۔‘‘
TAAP کے وسیع نیٹ ورک اور ٹیلی نارپاکستان کی جدید رابطے کی مہارتوں کو ملا کر،
یہ شراکت داری بین الاقوامی مسافروں کے لیے مکمل حل پیش کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
اس اقدام کا مقصدپاکستانی مسافروں کے لیے ایسا تجربہ فراہم کرنا ہے
جہاں وہ دورانِ سفر اپنے پیاروں اور کاروباری رابطوں کے ساتھ مستقل جُڑے رہیں۔
یہ شراکت داری ٹیلی نار پاکستان کے صارف مرکزیت پر مبنی جدت اور
پاکستان کو ایک ڈیجیٹل طور پر مربوط ملک بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔