
دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہو گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رپورٹ
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ رونالڈو کے نئے معاہدے کے مطابق
وہ روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔
رونالڈو کو کلب میں پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب سے معاہدے
النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دُنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔
وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے
جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔