اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ
پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے
اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے میٹرینل بلڈنگ
اے ایس ایف کالونی اور تین کلومیٹر کا علاقہ پہلے اٹک کی علاقائی حدود کے اندر آتا تھا
لیکن اب یہ علاقے راولپنڈی کی حدود میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس فیصلے سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام علاقے اب راولپنڈی کے علاقے میں آتے ہیں
اور تھانہ نصیر آباد سے منسلک ہو جائیں گے۔
راولپنڈی اور اٹک کی حدود کی وجہ سے مسافروں کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا
جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھی اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف علاقوں کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔