تازہ ترینرجحانکھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Spread the love

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی اور شریاس ایئر سمیت دیگر کو بھارتی ٹیم شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کے اسکواڈ

بھارت کے اسکواڈ میں

کپتان روہت شرما
شبمن گل
یشسوی جیسوال
ویرات کوہلی
شریاس ایئر شامل ہیں
کے ایل راہول
ہاردک پانڈیا
اکشر پٹیل
واشنگٹن سند
کلدیپ یادیو
جسپریت بمرہ

بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں

محمد شامی
ارشدیپ سنگھ
رشبھ پنت
رویندرہ جدیجہ

کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق

ہندوستان ٹائمز کے مطابق چیف سلیکٹر اجیت اگارکر اور کپتان روہت شرما

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کے اعلان سے پہلے

بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے، دونوں عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے پہلے ایک میٹنگ اٹینڈ کی۔

جسپریت بمرہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

انگلینڈ کے خلاف ان کی جگہ حشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

دریں اثنا اجیت اگارکر کے مطابق بمرہ کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

رشبھ پنت اور کے ایل راہول، ٹیم میں 2 وکٹ کیپر ہوں گے

حیران کن طور پر فاسٹ باؤلر محمد سراج کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

محمد شامی کی 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جسپریت بمرہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

جب کہ کرون نائر کو وجے ہزارے ٹرافی میں ریکارڈ توڑ فارم کے باوجود نظر انداز کیا گیا ہے۔

واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں
شرکت سے انکار کے بعد تنازع پیدا ہوگیا تھا

تاہم بعد ازاں کئی روز کی بات چیت اور تجاویز کے تبادلے کے بعد بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے رضا مند ہوگیا تھا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے رپورٹ

بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے

پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے

ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جانے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button