تازہ تریندنیا

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد

لندن ( فرح کاظمی) ہائی کمشنر معظم احمد خان نے آج برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتویں ورچوئل ‘کھلی کچہری’ منقعد کی ۔ ورچوئل کچہری میں کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اپنے خطاب کے دوران ، کیمونٹی ممبران سے ویزوں ، NICOPs ، POCs ، پاسپورٹ اور پراپرٹی کے معاملات کے حوالے سے انکے مسائل کا ازالہ کیا۔

ہائی کمشنر نے کچھ مسائل کو فوری طور پر حل کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ باقی مسائل پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے سروسز کی بہتری کے لیے بیرون ملک مقیم اراکین کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا۔

بیرون ملک مقیم افراد یہ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ پاکستان کو برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ سے کب نکالا جا رہا ہے۔

جس پر ہائی کمیشن نے کہا کہ برٹش پاکستانیوں کو درپیش سفری مشکلات سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکلوانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ہائی کمشنر نے کمیونٹی ممبران کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر برطانیہ کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

کمیونٹی اراکین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

انہوں نے ہائی کمیشن میں ورچوئل کھلی کچہری کے اقدام کو بھی سراہا جوکہ نہ صرف کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ کمیونٹی کا ہائی کمشنر کے ساتھ رابطہ بھی استوار کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہر ماہ ہائی کمیشن میں ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button