موریطانیہ کشتی حادثہ میں گجرات کے متاثرہ گھرانوں میں
اب تک 12 افراد کی شناخت ہوئی ہے
جن میں سے 9 جاں بحق جبکہ 3 نوجوانوں کی
اپنی گھر والوں سے ٹیلے فونک رابطہ کے بعد امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔
سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد
سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نےہتھوڑے مارے اور چاقو کے وار کیے۔
ویڈیو میں ظلم کی داستان سنانے والا گجرات کے گاؤں ڈھولہ کارہائشی ہے
جس کا بھائی سفیان کشتی حادثے میں موت کی وادی میں چلا گیا
سفیان اکیلا نہیں تھا اس کاچچا زاد بھائی عاطف بھی اب دنیا میں نہیں رہا، گھر میں تو جیسے کہرام مچا ہے۔
ایسے ہی غلام مصطفیٰ کا گھرانہ ہے غلام مصطفیٰ پلمبر ہے
اوزار اب بھی گھر پر اس کی راہ تک رہے ہیں، گھر والے شکر ادا کرتے ہیں کہ زندگی بچ گئی۔
تابش اور عذیر بٹ کے گھر والے بھی اپنے نوجوانوں کی سلامتی پر خوش ہیں
زندہ بچ جانے والے کب گھر لوٹیں گے اور گھر والے بے صبری سے ان کا انتظار کر رہے ہیں
ایسے میں وہ گھرانہ جو پیاروں کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں
وہ تدفین اور میتیں پاکستان لانے اور تدفین کیلئے فکر مند ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔