
سندھ اور کراچی میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری، شہر قائد میں حبس کا خاتمہ!
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کے باعث موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔
کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کے باعث طغیانی اور سیلابی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے۔
نیوز کے مطابق منگل کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی، جن میں
گلشن حدید
شاہ لطیف ٹاؤن
قائدآباد
لانڈھی
کورنگی
ڈیفنس
کلفٹن
آئی آئی چندریگر روڈ
کلب روڈ
شاہراہ فیصل
گلستان جوہر
گلشن اقبال
ایئرپورٹ
یونیورسٹی روڈ
اور صفورا شامل ہیں۔
اس کے نتیجے میں بعض سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور عوام کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خصوصاً یونیورسٹی روڈ پر نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے اطراف اور جیل چورنگی سے پیپلز چورنگی تک
کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے ٹریفک جام اور مشکلات میں اضافہ ہوا۔
بعض راستوں پر فٹ پاتھ بھی پانی سے بھر گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔
محکمہ موسمیات نے
دادو
بدین
حیدرآباد
شکارپور
کشمور
شہید بینظیر آباد
سانگھڑ
اسلام کوٹ
نگرپارکر
خیرپور
نوشہرو فیروز
لاڑکانہ
جیکب آباد
سکھر
گھوٹکی
تھرپارکر
عمرکوٹ
مٹھی
اور ٹھٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔