
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری!
منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بلین مارکیٹ میں سونا 11 امریکی ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
اس عالمی کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس کیے گئے،
جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی اور یہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے رہ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت مستحکم رہتے ہوئے 4031 روپے پر برقرار رہی۔
مزید پڑھیے:
روس۔یوکرین امن مذاکرات کے امکانات، تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں
خیبر پختونخوا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتہ
کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا آغاز
سینیٹ: انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور
سپارکو کی پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ کی تصدیق
نقد ادائیگیوں اور ای کامرس سی او ڈی آرڈرز کیلئے 2 لاکھ روپے کی حد مقرر
وسیم اکرم پر آن لائن جوئے کی تشہیر کا الزام، قانونی کارروائی کے لیے درخواست