کراچی: رن وے پر بیلی لینڈنگ کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ 8303 کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران گر کر تباہ ہونے والے طیارے نے پہلی لینڈنگ پہیے کھولے بغیر کی تھی جبکہ پیٹ کے بل رن وے پر گھسٹنے سے شعلے بلند ہوئے اور 2 بج کر 33 منٹ 45 سیکنڈز پر طیارے کے انجن پہلی بار رن وے سے ٹکرائے تھے
سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کے کی کوشش کرتے ہوئے دوسری مرتبہ پہلے بار کے مقابلے زیادہ شعلے اٹھے اور چار بار رگڑنے کے بعد طیارے نے دوبارہ اڑان بھری تھی جبکہ آخری مرتبہ بلند ہونے کی کوشش میں طیارے کی بلندی 1800 فٹ سے زیادہ نہیں ہوپائی تھی ۔ تاہم طیارہ لینڈنگ کی دوسری کوشش میں آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا اورحادثے کے نتیجے میں فلائٹ کے 8 کرو ممبر سمیت 97 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خوش قسمتی سے دو مسافر زندہ بچ گئے تھے.