ہواوے کی جانب سے ہرخریداری کے ساتھ دسمبر کے تحائف کی پیشکش
ہواوے کی یہ شاندار پیشکش ہفتہ 12 دسمبر سے شروع ہو کر اتوار 20دسمبر، 2020ءتک جاری رہے گی

کراچی: دسمبر کا جشن شروع ہو چکا ہے اور ہر شخص موسم سرما کی تعطیلات کے جوش سے بھرپور ہے۔ ایسے موقع پر ہواوے کے پاس اپنے مداحوں کے لیے نہایت دلچسپ پیشکش موجود ہے۔ہواوے کے تمام مقبول فونز کے لیے، مثلاًHUAWEI Nova 7i ،HUAWEI Y9a، HUAWEI Y7a، HUAWEI Y8pاور HUAWEIY6p کی خریداری کے ساتھ کسٹمرز اب لازمی سرپرائز گفٹ* حاصل کر سکتے ہیں۔
اِس طرح اُنہیں اس بات کا اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی انتہائی پسندیدہ ڈیوائس کا انتخاب کریں ، خواہ یہ HUAWEI Y9a ہو، جس کی بہت زیادہ طلب ہے یا مداحوں کا محبوب اور انتہائی اسٹائلشNova 7i ، پاور فل Y7a، 48MP کیمرے والا پاورہاو¿س Y8p یا پھر نوجوانوں میں مقبول Y6p۔ ”ہواوے گونگ دسمبر (Huawei Giving December)“ کیمپین کے دوران، صارفین ہواوے کے ٹاپ سیلنگ اسمارٹ فونز خرید سکتے ہیں جن کے ساتھ حیرن کن اور قیمتی تحائف مثلاً اعلیٰ معیار کے ہیڈ فونز، واٹر بوٹل، اسپیکرز اور ٹیبل لیمپس وغیرہ دئیے جائیں گے۔
اس کیمپین میں فیچرز سے بھرپور ہواوے کی بعض انتہائی خاص ڈیوائسز بھی شامل ہیں جو قیمت میں بھی نہایت باکفایت ہیں۔روایتی طور پر مستقل غیر معمولی پرفارمنس، رجحان ساز ڈیزائن اور کارآمد فنکشنز Y سیریز کی خصوصیات ہیں۔ HUAWEI Y8pمیں ہائی ڈیفی نیشن OLED اسکرین دستیاب ہے جو اپنی پیشرو ڈیوائسز کے مقابلے میں ایک بڑا اہم ہے۔ اپنی نازک، پتلی باڈی کے باوجود AI پر چلنے والے 48MPٹرپل کیمرا سسٹم اور 4,000mAh بیٹری کی باعث یہ ایک پاورفل ڈیوائس ہے۔ Y7a HUAWEIکی چارجنگ اسپیڈ ناقابل یقین ہے جو دیر تک چلتی ہے، جبکہ زبردست 48MP Quad کیمرا اورانتہائی وسیع اسٹوریج موجود ہے۔
اس کے مقابلے میں HUAWEI Y9a نازک ڈیزائن اور پاورفل پرفارمنس پیش کرتاہے جو رقم کا عمدہ نعم البدل ہے۔ اس میں 64MP Quad کیمراموجود ہے جو مارکیٹ میں ہواوے کی جانب سے اہم ترین کیمرا ٹیکنالوجی ہے اور اس کا ہالو رنگ ڈیزائن(Halo Ring Design) یہ بات یقینی بناتا ہے کہ آپ ایک سے زیادہ انداز میں نمایاں نظر آئیں۔دوسری جانب، Nova سیریز کا بھی پاکستان میں شدت سے انتظار کیا گیا ہے۔ اس سال، Nova 7i ملٹی ٹاسکنگ اور مسحور کن گیمنگ کے لیے جدید فیچرز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔یہ ، کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی،مکمل ترین ڈیوائس ہے جو ڈیزائن، کیمرا، پروسیسر اور چارجنگ، ہر لحاظ سے بہترین ہے۔
پاکستان میں انتہائی مقبول ٹیکنالوجی برانڈ کی حیثیت سے یہ تمام انقلابی پروڈکٹس جدید دور کے صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضرورتوں کے گہری سمجھ بوجھ کا اظہار ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ، سفر کے دوران، کبھی نہ ختم ہونے ہونے والی ڈیجیٹل کنکٹویٹی فراہم کرتی ہیں۔ تیزی رفتار طرز زندگی میں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ عالمی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اپنے تصورات، تخلیقی صلاحیت، یادوں اور تجربات کو دوسروں تک پہنچائیں۔
*صرف محدود تعداد میں