بزنستازہ ترینرجحان

حکومت کی نئے سال سے قبل عوام پر پٹرولیم بم گرانے کی تیاری

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے اوگرا کی سفارش پر ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور 16دسمبر سے پیٹرول ساڑھے 5 روپے اور ڈیزل ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پیٹرول ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 6روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

یاد رہے کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا، تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 105روپے 43 پیسے مقرر ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button