
کراچی: جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک پروئیوٹ سیکیورٹر گارڈ زخمی ہو گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ حملہ جامعہ کراچی کے شیخ زید گیٹ پر ہوا۔ دو موٹرسائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ کریکر پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے.
تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیںآیا جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میںخوف و ہراس پھیل گیا، یاد رہے کچھ روز قبل مسکن چورنگی پر عمارت میںدھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔