
ممبئی: ہے کوئی خریدار، بھارتی وزیر اعظم مودی کے دفتر
ساڑھے سات کروڑ روپے میں برائے فروخت کا اشتہار معروف آئن لائن ویب سائٹ پر لگ گیا.
آج کل سوشل میڈیا پر مودی کے پتلے کی چھترول تو کبھی او آن لائن بھارتی وزیر اعظم کا دفتر بیچنے کا اشتہار سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر کو آن لائن فروخت کرنے کا عجیب مزاق کیا گیا جبکہ مودی کے دفتر کو فروخت کرنے کے لیے خرید و فروخت کی معروف ویب سائٹ او ایل ایکس پر اشتہار دیا گیا تھا جس کے بعد سیکورٹی اداروں اور مودی سرکار میں تہلکہ مچ گیا۔
بھارتی سیکورٹی ادارے اور سائبر کرائم نے سے او ایل ایکس پر مودی کے دفتر کو فروخت سے متعلق دیئے گئے اشتہار کی چھان بین کا آغاز کردیں۔ اس حوالے سے سیکورٹی اداروں کی جانب سے کچھ افراد کو گرفتار بھی عمل میں آئی ہے۔
شرارتی افراد نے او ایل ایکس پر مودی کے حلقہ وارانسی میں قائم دفتر کی قیمت ساڑھے سات کروڑ لگائی تھی۔
او ایل ایکس پر اشتہار لگنے کے بعد کئی افراد نے مودی کا دفتر خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے 4 افراد کو اشتہار لگانے کے الزام میں گرفتار کیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے ان افراد سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یاد رہے مودی سرکار سے متعلق اس واقعہ سے ایک دو روز قبل سوشل میڈیا پر مودی کے پتلے کی جوتوں اور چپلوں سے چھترول کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی جس کے باعث مودی سرکار کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔