ٹیکنالوجی

زونگ کی جانب سے اپنے نیٹ ورک ہیروز کے اعزاز میں تقریب

شیئر کریں

اسلام آباد: پاکستان کے معروف موبائل ٹیلی کمیو نیکیشن نیٹ ورک، زونگ فور جی نے حالیہ دنوں میں نیٹ ورک کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے والے اور اس ایجنڈے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے اعزاز میں 20اکتوبر کو اپنے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

حالیہ سیلاب سے ملک کا ایک تہائی سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے اور ملک کی ٹیلی کمیو نیکیشن کی صنعت کو بھی سیلاب کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا، یہ صنعت پہلے ہی ملک میں کمزور پوزیشن میں سب سے اوپر ہے۔پاکستان میں سیلاب نے CMPAK نے 12فیصد سے زائد نیٹ ورک کو متاثر کیا ہے،جس کے نتیجہ میں کمپنی گزشتہ چند ماہ کے دوران اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل رہی کہ اس کے صارفین مسلسل رابطے میں رہیں۔

زونگ اس مشکل اور غیر یقینی صورتحال میں اپنے صارفین کی اپنے خاندان اور پیاروں کے ساتھ جڑے رہنے کی اہم ضرورت کو محسوس کرتا ہے، اس لئے مشکل،اکثر خطرناک اور سیلاب زدہ مقامات پر کام کرنے کے باوجود زونگ کے نیٹ ورک کے عملے نے زونگ کے صارفین کو عالمی معیار کی نیٹ ورک سروسز کی فراہمی کیلئے انتھک محنت کی ہے۔

ناقابل یقین ٹیم ورک ہمیشہ سے زونگ کی نیٹ ورک ٹیم کا خاصا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں یہ ثابت بھی ہوا،جہاں زونگ کی تکنیکی نیٹ ورک کی ٹیم کا ایک حصہ نیٹ ورک کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا،وہیں ٹیم کا ایک اور حصہ نیٹ ورک کے معیار کو بہتر کرنے میں سرگرم عمل تھا،تا کہ اسے صارفین کیلئے بہتر اور پہلا انتخاب بنایا جاسکے۔اس مشکل حالات میں بھی زونگ کا تکنیکی عملہ مختلف شعبوں میں ٹارگٹڈ پیشرفت کے ساتھ نیٹ ورک کی بہتری کی مہمات انجام دینے میں کامیاب رہے۔

نیٹ ورک کی ٹیموں کی انہی کاوشوں کو سراہنے کیلئے زونگ کی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا،جہاں زونگ کے نیٹ ورک کی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والی ٹیموں اور افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا،اس موقع پر چینی سفیر، صوبائی وزیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیو نیکیشن،زونگ کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر معززین موجود تھے۔

زونگ کے سی ای او Wang Hua کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”انہیں زونگ کی تکنیکی ٹیم پر انتہائی فخر ہے،ہماری ٹیموں نے صرف تین ہفتوں میں CMPak کا 99 فیصد نیٹ ورک بحال کیا جو کہ قابل ستائش ہے۔“

آئی ٹی اور ٹیلی کمیو نیکیشن کے وفاقی وزیر سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زونگ کی تکنیکی ٹیم کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کی بحالی کیلئے زونگ کی تکنیکی ٹیموں کی کاوشیں بے مثال ہیں، بحران کی اس گھڑی میں زونگ کی قیادت نے غیر معمولی جوش اور جذبہ کا مظاہرہ کیا۔

زونگ کا مستقبل کیلئے ہدف مسلسل بہتری اور ترقی ہے،تاکہ صارفین کو موجودہ معاشی ماحو ل میں اہمیت کی حامل نیٹ ورک سروسز فراہم کی جاسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button