پاکستانتازہ ترینرجحان

محمکہ بلدیات لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متحرک، ناصر شاہ نے ڈنڈا اٹھالیا

شیئر کریں

کراچی: لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ میدان میں آگئے۔ آگرہ تاج کالونی میں جاری آپریشن کی خود نگرانی کی۔

وزیر بلدیات نے آپریشن میں شریک اہلکاروں کو کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئےتعمیر شدہ غیر قانونی عمارتوں کو فوری گرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے علاقہ اگرہ تاج میں تعمیر غیر قانونی عمارت
کراچی کے علاقہ اگرہ تاج میں تعمیر غیر قانونی

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی ہے کہ شہر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔

سید ناصر شاہ نے لیاری آگرہ تاج کالونی میں غیر قانونی تعمیر شدہ عمارت میں ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا حکم

    دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیر بلدیا ناصر حسین شاہ نے کارروائی کا جائزہ لینے کے دوران ادارے کے ملوث سابق ڈائریکٹر ملک اعجاز اور دیگر ملوث افسران کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    تاہم وزیر بلدیات سندھ کے ہمراہ سیکریٹری بلدیات، ڈی سی سائوتھ اور ایس بی سی اے کے افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button