
سندھ حکومت کا رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کا اعلان:
سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پرائمری سکولوں کے اوقات کار:
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق!
سندھ کے ڈبل شفٹ والے پرائمری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی،
جب کہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 بجے سے شام 2:45 بجے تک جاری رہے گی۔
سنگل شفٹ کے اوقات کار صبح 8:00 بجے سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز کے اوقات:
جمعے کے روز پرائمری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگی
جبکہ سنگل شفٹ کے اوقات 8:00 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔
دوسری ڈبل شفٹ جمعے کو صبح 11:45 بجے سے شام 1:15 بجے تک ہوگی۔
سکینڈری اور ایلیمینٹری سکولوں میں اوقات کار:
رمضان المبارک کے دوران سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سکینڈری، ہائرسیکنڈری، اور ایلیمینٹری سکولوں میں پہلے دو شفٹ یہیں ہوں گی:
پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک اور دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 تک۔
جبکہ سنگل شفٹ کے اوقات صبح 8:00 سے 12:30 تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز سکینڈری اور ایلیمینٹری میں اوقات:
جمعے کے روز سکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ
صبح 7:30 سے 10:30 تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک رہے گی، اور
دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 بجے تک جاری رہے گی۔