
زرمبادلہ کے ذخائر نے 16 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی:
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ: مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ:
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نے 16 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کر لیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق،
14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں
8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی اضافہ کا ریکارڈ درج کیا گیا،
جس کے نتیجے میں مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ:
مرکزی بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری ذخائر
11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافے کا رجحان جاری رہا،
جس کی وجہ سے یہ 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے
بڑھ کر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
One Comment