تازہ ترینلائف اسٹائل

فریز لینڈ کمپینا کی ”اسکول مِلک پروگرام“ کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے شراکت داری

شیئر کریں

کراچی: فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ”اسکول مِلک پروگرام“ (ایس ایم پی) کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک بھی موجود تھے۔

منیجنگ ڈائریکٹر فریز لینڈ کمپینا علی احمد خان نے ”اسکول مِلک پروگرام“ کے کامیاب آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ 2021ء کو ہم ایف سی ای پی ایل کی 150 ویں سالگرہ کے طور پر منارہے ہیں، جو بہترین غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ہمارے ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

ہم کسانوں کو بہتر ذریعہ معاش کی فراہمی کے ساتھ اپنے صارفین کو بلاتفریق بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم اور وژن کے ساتھ اپنا شاندار سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔“

علی احمد کا کہنا تھا کہ فریز لینڈ کمپینا ڈیری فارمرز کے تعاون سے "Nourishing by Nature”کے منفرد مقصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے تین اہم جز ہیں، جن میں ایک بہتر غذائیت، دوسرا کسانوں کے لیے مناسب معیار زندگی کی فراہمی اور آخر میں آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا شامل ہے۔

علی احمد نے مزید کہا کہ غذائیت ہمارے مقصد کا مرکز ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہم اپنے تکنیکی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کررہے ہیں۔

بچوں کے لیے کچے دودھ کا استعمال انتہائی سنگین ہے۔ کچے دودھ کے سنگین نتائج کو سامنے لانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے ہم نے اپنی پیداوار بڑھا کر کسانوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے بہت سے منصوبے شروع کیے ہیں۔

مستقبل میں بھی ہماری پوری توجہ ڈیری ترقی کے اقدامات پر ہوگی۔ ”اسکول مِلک پروگرام“ بھی پاکستان جیسے ممالک میں ہمارے ترجیحی اقدامات میں سے ایک قدم ہے۔

اگرچہ اسکولوں میں دودھ کا استعمال اسکول کے بچوں کے لیے بہت سے فوائد کا حامل ہے، لیکن اس کے دیگر بہت سے فائدے ہیں، جن میں ڈیری فارمرز کی فروخت کا بڑھنا، ڈیری شعبے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے 6 ماہ کے آزمائشی پروگرام کے لیے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے ذریعے ہمیں غذائیت میں بہتری اور اسکول کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور ہم اپنے اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اشتراک کریں گے۔

”اسکول مِلک پروگرام“ کو پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور یہ سب ملک کی نمایاں طالب علم آبادی کی صحت اور غذائی ضروریات کے پُرجوش حامی ہیں۔

ایف سی ای پی ایل کے جی ایم سائینٹفک اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈاکٹر محمد ناصر نے کہا کہ ہم ”اسکول ملک پروگرام“ کے آغاز کے لیے حکومت پنجاب اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کررہے ہیں، جس سے نہ صرف بچوں کی غذائیت اور صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

ڈاکٹر ناصر نے مزید کہا کہ ”اسکول مِلک پروگرام“ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شروع کیے گئے دیگر منصوبوں کی طرح کا ایک اقدام ہے، جس کا مقصد ہر پاکستانی کو صحت، غذائی ضروریات اور معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔”Nourishing the Future” کے نعرے کے ساتھ شروع کیے گئے اس اقدام کے بعد مستقبل میں مزید ایسے منصوبوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button