پاکستانتازہ ترینرجحان

سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنادی گئیں،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد دی گئی ہیں۔ سزا پانے والے ملزمان کو ان کے قانونی حقوق بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو ملک کی تاریخ کے ایک افسوسناک باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس دن سیاسی تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مناظر نے پوری قوم کو متاثر کیا۔ یہ حملے مسلح افواج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے، جو ایک بڑی بے حرمتی کی علامت ہیں۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو سیاسی دہشت گردی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جہاں کسی کو بھی اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تمام شواہد کی باریکی سے جانچ کر ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد جمع کیے گئے۔
مزید یہ کہ، بعض ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ مکمل انصاف تب ہی ممکن ہوگا جب 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی سزا دی جائے گی۔
یہ سزائیں عوام کے لیے ایک پیغام ہیں کہ مستقبل میں کسی بھی صورت میں قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ آئین اور قانون کے تحت تمام سزا یافتہ افراد کو اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔ ریاست پاکستان ان واقعات میں انصاف فراہم کرکے اپنے عزم کو ظاہر کرے گی اور تشدد کی گمراہ کن سیاست کا مکمل خاتمہ کرے گی۔

ذیل میں مذکورہ مجرموں اور ان کی سزاؤں کی تفصیلات پیش کی جرہی ہیں:

1. جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان: 10 سال قید بامشقت
2. جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد: 10 سال قید بامشقت
3. جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود: 10 سال قید بامشقت
4. پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان: 10 سال قید بامشقت
5. پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان: 10 سال قید بامشقت
6. بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان: 9 سال قید بامشقت
7. چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب: 7 سال قید بامشقت
8. جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر: 6 سال قید بامشقت
9. ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان: 4 سال قید بامشقت
10. پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان: 2 سال قید بامشقت
11. جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم: 10 سال قید بامشقت
12. جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد: 10 سال قید بامشقت
13. جناح ہاؤس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان: 10 سال قید بامشقت
14. جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابر: 10 سال قید بامشقت
15. پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان: 10 سال قید بامشقت
16. جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر: 6 سال قید بامشقت
17. جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان: 4 سال قید بامشقت
18. ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی: 3 سال قید بامشقت
19. جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد بلاول ولد منظور حسین: 2 سال قید بامشقت
20. پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان: 2 سال قید بامشقت
21. آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد: 2 سال قید بامشقت
22. جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمد: 10 سال قید بامشقت
23. جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید: 10 سال قید بامشقت
24. پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد: 10 سال قید بامشقت
25. پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ: 10 سال قید بامشقت

یہ سزائیں ریاست کی عملداری کو مضبوط کرنے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے ایک قدم ہیں۔ مجرموں کو قانونی حقوق پورے کرتے ہوئے سزائیں دی گئی ہیں، اور مزید ملزمان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button