پاکستانتازہ ترینرجحان

امریکی بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ

شیئر کریں

کراچی: بوئنگ نے تمام پریٹ اینڈ وٹنی انجن والے طیاروں کو گراونڈ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

ترجمان پی آئی اے عبداللّه حفیظ نے امریکی بوئنگ طیارے میں آگ لگنے کے معاملے پر جاری موقف میں کہا کہ قومی ایئرلائن کے تمام بوئنگ 777 جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں۔

عبداللّه حفیظ کے مطابق جنرل الیکٹرک انجن والے 777 نہایت محفوظ تصور کئے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں تقریبا ایک ہزارکی تعداد میں استعمال ہورہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام 12 عدد 777 جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button