بزنستازہ ترینرجحان

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ

شیئر کریں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ:

پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا،

جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 36 امریکی ڈالر بڑھ کر 3387 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح نظر آئے،

جہاں فی تولہ سونا 3,600 روپے کے قریب بڑھ کر 3,61,200 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,087 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3,09,671 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,500 روپے اضافے کے ساتھ 3,57,600 روپے تک پہنچی تھی۔

دوسری جانب، ہفتے کے روز عالمی بلین مارکیٹ بند رہی

کیونکہ تاجروں نے ٹیکس قوانین کے خلاف
احتجاجاً کاروبار بند تھے۔

چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 4,012 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیے:

عالمی بینک کا بجلی کی ترسیل میں بہتری کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور

حکومت کا کراچی میں 3 ارب روپے کا ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کا منصوبہ

چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 15 فیصد کمی

بنگلہ دیش: فضائیہ کا طیارہ کالج کیمپس پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button