بزنستازہ ترینرجحان

اسٹاک ایکسچینج، زبردست تیزی، انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ایک روزہ مندی کے بعد زبردست بھرپور واپسی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی،

جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر یہ انڈیکس 1202 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 39 ہزار 419 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق،

اہم شعبوں جیسے
کمرشل بینکنگ
سیمنٹ
تیل
اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں
آئل مارکیٹنگ کمپنیز
بجلی کی پیداوار
اور ریفائنریز میں خریداری دیکھی گئی۔

اس دوران،
ماری
او جی ڈی سی
پی پی ایل
پی او ای
پی ایس او
ایس این جی پی ایل
حبکو
ایم سی بی
اور ایم ای بی ایل جیسی کمپنیز مثبت زون میں رہیں۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ نے ہفتہ کا آغاز اتار چڑھاؤ کے ساتھ کیا، جہاں مندی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں

کا جولائی کے اختتام سے قبل منافع نکلوانے کا رجحان اور مسلسل ریکارڈ توڑ تیزی کے بعد احتیاطی رویہ تھا۔

اس روز کے ایس ای 100 انڈیکس 379.78 پوائنٹس یا 0.27 فیصد کی کمی کے ساتھ 138,217.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیے:

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 350 سے زائد پوائنٹس گرگیا

عالمی بینک کا بجلی کی ترسیل میں بہتری کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button