
پاکستان اور چین کی مشترکہ عزم!
علاقائی سلامتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششیں:
جمعہ کے روز پاکستان اور چین نے اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و
بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات کے دوران کہی گئی،
جس کی تفصیلات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جاری کیے گئے بیان میں دی ہیں۔
بات چیت کے دوران علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی مفادات کے امور پر غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، وانگ یی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی پُرعزم حمایت کا اعادہ کیا، جس پر آرمی چیف نے شکریہ ادا کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات کا نتیجہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ
کوششوں کے عزم پر ختم ہوا۔ یہ دورہ مئی میں بھارت کی طرف سے سرحد پار حملے کے بعد وانگ یی کا
پاکستان کا پہلا دورہ ہے، اور اس سے قبل وہ چند ہفتے قبل بیجنگ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے
ملاقات کر چکے ہیں، جسے بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشانی سمجھا جا رہا ہے۔
اسی طرح، 18 اگست کو بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین ہتھیاروں کے
کنٹرول
عدم پھیلاؤ
اور اسلحہ میں کمی سے متعلق دسویں دوطرفہ مشاورت ہوئی،
جس میں علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔