پاکستانتازہ ترینرجحان

لاہور، ٹیکس چوری روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز حکام کا اہم فیصلہ

Spread the love

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ
لاہور نےٹیکس چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔

ایکسائز حکام کا اعلان

ایکسائز حکام نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شہری ٹیکس چوری کی

نشاندہی کرے گا اسے چوری کی رقم کا 20 فیصد انعام دیا جائے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف عوام کو ٹیکس چوروں کی نشاندہی کا موقع ملے گا بلکہ انہیں مالی انعام بھی حاصل ہوگا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو چوری کی گئی رقم کے برابر جرمانہ بھی برداشت کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ، اگر کوئی شہری ملوث ملازمین یا مالکان کی اطلاع دے تو

ان کا نام راز میں رکھا جائے گا، تاکہ ان کی حفاظت ممکن ہو سکے۔

ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

یہ تجویز ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے

پیش کی گئی تھی جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے۔

نئی انعامی سکیم کے سلسلے میں قوانین میں تبدیلی کے لئے جلد سمری بھجوائی جائے گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button