
دبئی: کرکٹ کی دنیا کا سب نے بڑا معارکہ سج گیا، دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہائی ولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ کرکٹ ایکسپرٹس کا کہنا ہے اور دبئی کی وکٹ بتاتی ہے کہ دیو فیکٹر کی وجہ سے رنز کا تعقب کرنے والی ٹیم کے کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
وکٹ کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں وکٹ پر 150 رونز کا اسکور دیکھا گیا ہے، اگر پاکستان بھارت کو 150 رنز سے قبل آؤٹ کرنے میں کامیا۔ ہوجاتا ہے تو شاہینوں کے جیتنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔