بزنستازہ ترینرجحان

اسٹاک ایکسچینج: خریداری کا رجحان ، انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ گیا

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی بحالی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد مثبت رجحان واپس لوٹ آیا ہے۔

کاروبار کے ابتدائی سیشن میں بینچ مارک
کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10:15 بجے کے قریب بینچ مارک انڈیکس نے 277.76 پوائنٹس،

یعنی 0.24 فیصد اضافہ دکھاتے ہوئے 116,717.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس دوران
آٹوموبائل اسمبلرز،
سیمنٹ،
کمرشل بینک،
تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں،
او ایم سیز
اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری کا رجحان محسوس کیا گیا۔

انڈیکس میں مثبت کاروبار کرنے والے ہیوی اسٹاک جیسے

این آر ایل،
پی آر ایل،
پی ایس او،
ایس این جی پی ایل،
ایم اے آر آئی،
او جی ڈی سی
اور پی پی ایل میں بھی اچھی سرگرمی دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ پیر کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

تجزیہ کاروں نے مندی کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض سے متعلق خدشات سے منسوب کیا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button