بزنستازہ ترینرجحان
Trending

پلگمیا نے ایف پی سی سی آئی اشتہار سے لاتعلقی ظاہر کردی

بغیر اجازت و رضامندی نام استعمال کرنا قابل مذمت ہے، چیئرمین دانش خان

Spread the love

کراچی(سید طحہ علی) پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن (پلگمیا) کے چیئرمین دانش خان نے ایف پی سی سی آئی کے اشتہار سے لاتعلقی کا ظاہر کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کے گزشتہ روز اخبارات میں شائع کردہ اشتہار میں پلگمیا کی اجازت اور رضا مندی کے بغیر نام استعمال کیا جس کی تردید کرتے ہیں۔

پلگمیا کا اشتہار سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی مؤقف ہے۔ چیئرمین پلگمیا نے کہا کہ ہم اپنا مؤقف دینے میں آزاد ہیں اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کے بغیر اپنا مؤقف بھر پور انداز میں پیش کرسکتے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی نے پلگمیا سے بغیر مشاورت اور بغیر اجازت نام استعمال کرکے لیدر گارمنٹس ایسو سی ایشن کے ممبران کی دل آزاری کرتے ہوئے غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کاروباری طبقہ کی ایپکس باڈی ہے اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ایسے معتبر ادارے کو زیب نہیں دیتے۔ اس طرح کے اقدامات سے ادارے کا وقار مجروح ہوا ہے۔

دانش خان کا کہنا تھا کہ پلگمیا اشتہار کا حصہ نہیں اور اس میں پیش کیا جانے والا مؤقف ایف پی سی سی آئی کا اپنا ذاتی ہے جس سے ہماری ایسوسی ایشن کا قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے ایف پی سی سی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اخبارات میں شائع اشتہار پر پلگمیا سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے اقدامات سے پرہیز کریں بصورت دیگر پلگمیا قانونی کارروائی کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button