
سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر تیزی سے اضافہ:
بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا،
جس کے نتیجے میں فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی مزید بڑھوتری ہوئی اور یہ 3330 ڈالر تک پہنچ گئی۔
اس اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے
3,54,665 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3,04,068 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کی کمی کے بعد یہ دوبارہ بلند ہوئی ہے۔
اس سے پہلے سونا 3,54,365 روپے پر آ گیا تھا۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کے اضافے سے فی تولہ 3,764 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیے:
اسرائیل ایران جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ’ ایپ متعارف کرانے کی تیاری’
مہنگائی بڑھنے کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 3.1 فیصد رہنے کی توقع
ایشیاکپ 2025؛ بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے “پاکستان” غائب
وزیرخزانہ کا تنخواہ دار طبقے اور سولر سیکٹر کیلئے بڑا ٹیکس ریلیف کا اعلان