
کراچی: سماجی رابطے کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروسز دنیا بھر میں اچانک معطل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج تقریبا 12 بجے سے صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کے استعمال سے متعلق شکایات آرہی تھی۔
واٹس ایپ کی جانب سے تاحال خرابی یا معطلی سے متعلق کوئی موقف سامنے نہ آسکا جبکہ صارفین کو ایپلی کیشن کی معطلی کے باعث شدید اذیت اور پریشانی کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر سماجی رابطوں کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز میں واٹس ایپ سرفہرست ہونے کے باعث اور صارفین میں انتہائی مقبول ہے۔